17 جولائی 2011 - 19:30

یمن کے ایک انقلابی رہنما محمد القباطی نے انقلابیوں کی جانب سے عبوری صدارتی کونسل کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے۔

ابنا: القباطی نے العالم سے گفتگومیں اس بارےمیں خبردار کیا کہ علی عبداللہ صالح اور ان کے حامی ملک کو افراتقری کی طرف لے جارہےہیں۔ القباطی نے کہا کہ عبوری صدارتی کونسل کو علی عبداللہ صالح کی سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے جوانوں کو علاقے اور عالمی طاقتوں کی فریبی چالوں میں نہیں آنا چاہیے جنہوں نے دسیوں برسوں تک علی عبداللہ صالح کی آمرانہ حکومت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض طاقتیں یمن میں حکومت کے فقدان سے فائدہ اٹھاکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ یمن میں انقلابیوں کی عبوری صدارتی کونسل میں بعض سابق حکام ، انقلابی اور سماجی شخصیتیں جنوبی تحریک کے نمائندے اور حزب اختلاف کے بعض افراد شامل ہیں۔ یمن کے عوام رواں برس کے آغاز سے علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف احتجاج کررہےہیں۔ان کامطالبہ ہےکہ علی عبداللہ صالح اور ان کی حکومت استعفی دیدے۔ادھر آج یمن کےعوام نے علی عبداللہ صالح کی حکومت کی تینتیسويں سالگرہ کے موقع پر یوم سیاہ منایا۔ ۔۔۔۔۔۔۔

/110